• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کو ایم فل، پی ایچ ڈی ٹیسٹ کروانے کیلئے ایک سال کی چھوٹ مل گئی

ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کو ایک برس کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیسٹ کروانے کی چھوٹ مل گئی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ کی نئی پالیسی جامعات کی جانب سے تیاری نہ ہونے کے باعث ایک سال کے لیے موخر کردی ہے۔

2027 سے نئی پالیسی کے تحت جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار اور لیول 7 (ایم ایس/ایم فل یا مساوی) اور لیول 8 (پی ایچ ڈی یا مساوی) پروگراموں میں داخلے صرف ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے تحت منعقد ہونے والے جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ 

تاہم 2026 میں جامعات اب ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے اپنے علیحدہ یا داخلی ٹیسٹ خود منعقد کر سکیں گی۔

قومی خبریں سے مزید