• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پشاور کا جلسہ فلاپ شو ثابت ہوا ‘ ارباب فاروق

پشاور( جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75ارباب فاروق جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ فلاپ شو ثابت ہوا کیونکہ عوامی حلقوں نے اس کو مکمل طور پر مسترد کردیا جبکہ جلسے کا پنڈال جلسے کیلئے مقررہ وقت کے بعد بھی خالی تھا جس سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں نے جلسے اور حکومتی پارٹی کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے کیونکہ حکومت نے نہ ہی عوام کو ریلیف دیا ہے اور نہ ہی نظریاتی کارکنوں کو ترجیح دی ہے جبکہ پیراشوٹ کے ذریعے آنیوالوں نے پارٹی پر قبضہ جمایا ہوا ہے جس کے باعث نظریاتی کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے جنہوں نے جلسے میں شرکت نہ کر کے حکومت اور پارٹی عہدیداروں نے بدلہ لے لیا اور حکومتی پارٹی اور جلسے کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ایک بیان میں ارباب فاروق جان نے کہا کہ کروڑوں روپے کی ایڈورٹائزنگ اور حکومتی مشینری استعمال کرنے کے باوجود حکومت کا یہ حال ہے لاکھوں کی تعداد میں کارکن جمع کرنے کا دعویٰ کرنیوالی حکومت بے نقاب ہو چکی ہے اور اب پارٹی کارکن اور عوام ان کے ساتھ مزید رعایت نہیں کر سکتے اور آنے والے دنوں میں اس کی کارکردگی کو مزید بے نقاب کرتے رہیں گے ۔ارباب فاروق جان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے برے دن اور الٹا گنتی شروع ہونے سمیت حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی کی مثالیں قائم کردی گئی ہیں حکومت کی جانب سے ہر ہفتے میں دو مرتبہ پٹرول ‘ بجلی اور گیس سمیت اشیائے خوردونوش میں اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیئے ہیں ۔
تازہ ترین