• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں میچ کے بعد حارث رؤف کی سالگرہ منائی گئی


شارجہ میں میچ کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی سالگرہ منائی گئی جس میں حارث رؤف نے کیک کاٹا۔

پاکستان کے ساتھ اسکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی سالگرہ میں شرکت کی اور کیک کھایا۔

لاہور قلندر کے آل راؤنڈر حارث رؤف کی سالگرہ کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے۔

واضح رہے کہ کپتان بابراعظم اور شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں بھی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مدمقابل ہوگی۔

تازہ ترین