وزیراعظم نوازشریف کل ڈیرہ اسماعیل خان کادورہ کرینگے جہاں وہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ایک حصہ کا سنگ بنیادرکھیں گے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کل ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ رہےہیں جہاں وہ یارک کے قریب ہکلاموٹروے منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے۔
چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دینگے۔ڈی آئی خان ہکلاموٹروے منصوبہ پاک چین اقتصادی راہ داری کا مغربی حصہ ہے۔ 285کلومیٹرطویل موٹروے 129ارب روپے کی لاگت سے 2سال میں مکمل ہوگا۔