مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت اپوزیشن نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن قیادت پارلیمان میں مل کر ٹف ٹائم دے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلا س میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت کو مل کر بھگائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔