• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کا ’روکا‘ کہاں ہوا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی ’روکے‘ کی رسم دیوالی کے موقع پر  ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیوالی کے موقع پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے روکے کی تقریب کا انعقاد ہدایتکار کبیرخان کے گھر پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق، تقریب سادگی سے منعقد کی گئی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد نے ہی شرکت کی۔

تقریب میں شریک ہونے والوں میں کترینہ کیف کی والدہ سوزین ٹرکوی اور بہن ازابیل کیف، وکی کوشل کے والدین، شام کوشل اور وینا کوشل اور بھائی سنی کوشل شامل تھے۔ 

ایک قریبی دوست کے مطابق یہ ایک خوبصورت تقریب تھی کیونکہ دیوالی ایسی کسی بھی تقریب کے لیے ایک مبارک ثابت ہوتی ہےاور اسی لیے دونوں خاندانوں نے تقریب کے لیے اس دن کا انتخاب کیا۔

خیال رہے کہ کبیر اور اہلیہ تقریباً کترینہ کے لیے ان کی فیملی ہی کی طرح ہیں اور انہوں نے اس تقریب کی بہت اچھی میزبانی کی۔

تازہ ترین