• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پیرا گلائنڈنگ کو فروغ دیا جائے گا، پارس ڈیرو

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان سندھ پارس ڈیرو نے کہا ہے کہ محکمہ امورنوجوانان سندھ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور ان کے بہترین مستقبل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو اپنی کارکردگی دکھانے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے محکمہ امورن وجوانان سندھ تمام سہولتیں مہیا کرے گی اور ان کی بھرپور معاونت وحوصلہ افزائی کرے گی۔ وہ پیرگلائنڈنگ چیمپین شپ میں حصہ لینے والے سندھ کے پیراگلائنڈنگ سے گفتگو کررہے تھے۔ 

پارس ڈیرو نے کہاکہ پیراگلائنڈنگ کے کھیل کو محکمہ امورنوجوانان سندھ بھرپور سپورٹ کرے گا بونی چترال میں منعقد ہونے والے مقابلے میں سندھ کے میر عثمان علی نے پہلی پوزیشن جبکہ ثنا امیرجان، احمرعلی اور عبداللہ جان نے سندھ کی نمائندگی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے محکمہ امور نوجوانان سندھ کی جانب سے 25 ہزار کا چیک پیش کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ امور نوجوانان کے ایڈیشنل سیکریٹری شاکر قیوم خانزادہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین