• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور کو قانون سے اوپر نہیں رکھ سکتے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور کو قانون سے اوپر نہیں رکھ سکتے، پہلے اخلاقیات گرتی ہیں اور پھر معاشی زوال آتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں چوری اور کرپشن کو گناہ نہیں سمجھا گیا۔ کرپشن سے قوم کی اخلاقیات تباہ ہوجاتی ہے، ایسا معاشرہ ڈیل کرتا ہے اور این آر او دیتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے خرابی شروع ہو تو نیچے تک جاتی ہے، پہلے اخلاقیات گرتی ہے پھر ملکی معیشت پر زوال آتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ہم پر بوجھ سمجھا جاتا تھا وہ بھی آگے نکل گیا، 60 کی دہائی میں بیوروکریسی ساری ایشیا میں نمبر ون تھی۔

عمران  خان نے یہ بھی کہا کہ تمام غریب ملکوں میں ایک یکساں چیز کرپشن ہے، امیر ترین ممالک میں انصاف کے لیے اخلاقی قوت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق کے اوپر کھڑے ایک انسان کی طاقت کو کم نہ سمجھیں، سچ پر کھڑے ہوں تو اللّٰہ کی طاقت ساتھ ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو قوم انصاف نہیں کرسکتی وہ تباہ ہوجاتی ہے، جب اخلاقیات ختم ہوجائیں تو معاشی تباہی آتی ہے، معاشرے میں اخلاقی قوت نہیں ہوتی تو انصاف نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین