راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری کیس میں زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی پر ایک ارب کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
زلفی بخاری کی درخواست پر راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کرتے ہوئے انہیں حاضری کا نوٹس بھجوادیا۔
مذکورہ نوٹس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج خرم سلیم نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو بھجوایا۔
بتایا جارہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی پیر کو طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی پر 1 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری رپورٹ میں کمشنر راولپنڈی نے زلفی بخاری پر کرپشن کا الزام لگایا تھا۔
رپورٹ میں عائد الزامات غلط ثابت ہونے پر ز لفی بخاری نے 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔