سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے راولپنڈی رنگ روڑ منصوبے کے کرپشن اسکینڈل میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
مذکورہ کیس میں لینڈ ایکوزیشن کلیلکٹر وسیم علی تابش نے بھی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کیا، تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جیل میں رکھنے کا جواز نہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔