• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ تیار

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا پہلا سیمی فائنل کل ابوظبی میں کھیلا جائے گا جس میں کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

 انگلینڈ جسے ٹورنامنٹ کی فیورٹ سمجھا جارہا ہے، اس کے بیٹرز بھرپور فارم میں ہیں، لیکن بیٹنگ کا دارومدار جوز بٹلر پر ہے۔

جو اب تک انگلش ٹیم کے سب سے کامیاب بیٹر ہیں، جیسن رائے ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ان کی جگہ جیمز ونس کو شامل کیا گیا ہے۔

کپتان مورگن، ڈیوڈ ملان اور لیام لیونگٹسن بھی اچھی فارم میں ہیں جبکہ بولنگ میں عادل رشید اور کرس ووکس کیوی بیٹرز کے لیے مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ کا ا نحصار کپتان کین ولیم سن پر ہوگا، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے بھی اب تک ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرتے آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 6 سے بھی کم اکانومی ریٹ سے مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ کی توقع کی جارہی ہے۔

یہی دونوں ٹیمیں 2019 کے کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں مد مقابل تھیں جب انگلینڈ نے سپر اوور میں مقابلہ جیت کر ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین