امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا اسمبلی میں آنا خوش آئند ہے لیکن مسئلہ حساب کتاب دینے اور غیر جانبدار کمیشن بنانے سے ہی حل ہوگا۔
لاہورسے جاری ردعمل میں سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزاعظم کی آمد خوش آئند ہے تاہم اسمبلی میں تقریر اورصفائی پیش کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
ان کا کہناتھاکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا قیام ناگزیر ہے ،حکومت اور اپوزیشن متفقہ ٹی او آرز لائیں اورپہل حکومت کرے۔
سراج الحق کا کہناتھا کہ کرپشن اور کرپٹ قیادت بھارتی ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، پاناما لیکس میں آنے والے سب افراد کا محاسبہ ہونا چاہیے۔