• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تیاریاں، میکسویل دورہ پاکستان میں شرکت نہیں کرینگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل اپنی شادی کے باعث پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تاریخ پہلے ہی ملتوی کی جاچکی ہے لیکن اب تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔ میکسویل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا کئی سالوں بعد پاکستان کا دورہ کرنا بہترین قدم ہے،پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ میری شادی سے مشروط ہے جس کی تاریخ کا فیصلہ میری منگیتر کریں گی۔ دوسری جانب ماضی کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔ میں نے 90کی دہائی میں پاکستان کے دورے اور کھیل کو خوب انجوائے کیا تھا۔

تازہ ترین