لوٹن (شہزاد علی) رضاکار تنظیم کمیونٹی انٹرسٹ لوٹن کے مشتاق کوئز اور دیگر کی جانب سے 12واں سالانہ لوٹن اینڈ بیڈفورڈشائر کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی۔مذکورہ تنظیم مقامی تنظیموں اور کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت میں کام کرتی ہے تاکہ بے روزگاری کو کم کرنے، مہارتوں کی سطح بڑھانے، رضاکارانہ خدمات میں اضافہ اور تعلیمی مواقع کو فروغ دینے کے مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔ پروگرام میں میزبانی کے فرائض ڈسکوور اسلام کے رضاکار اور چلٹرن لرنگ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر سفیان صدیق نے انجام دیئے، شرکاء میں کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک تھی، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان اور میئر محمود حسین نے ایوارڈ دیئے،ممبران پارلیمنٹ ریچل ہاپکنز اور سارہ اوون شامل تھیں ،ونر آف دی ونرز( Winner of Winners )کا ایوارڈ لوٹن اینڈ ڈینسٹیبل ہاسپٹل کوویڈ کرائسز ٹیم ڈینیئل پیلیٹک کو دیا گیا۔ میئر لوٹن اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دو ایوارڈز علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو دئیے گئے ، انہیں کوویڈ کے دوران نامساعد حالات میں جنازوں کی تجہیز و تکفین کے سلسلے میں ایوارڈ کا مستحق سمجھا گیا۔ چیرٹی فنڈ ریزر آف دی ائر کا ایوارڈ ڈسکوور اسلام کو دیا گیا جسے تنظیم کے ایک رضاکار جنید احمد نے وصول کیا ، دیگر ونرز 2021 کی تفصیل اس طرح ہے: قدم بڑھائیں اور کھڑے ہوں۔ Step up and Stand Out کا ایوارڈ مولی، ز لیوسی فارم Molly’s Lewsey Farm، رسپانس ٹیم چیمپئنز کا ایوارڈ ایل اینڈ ڈی کوویڈ کرائسز ٹیم، شری گرو رویداس سنگتو، نوجوان ہیرو کا ایوارڈ انوشہ ظفر ملک اور جوئے اسٹاک، مسکراہٹ کے ساتھ خدمت کا ایوارڈService with a Smile نکولا اور ڈنکن سٹرلنگ، سال کا رول ماڈل نکھل ڈودھیا، سال کا کمیونٹی بزنسی نیس بیوٹی، سال کا کمیونٹی پروجیکٹ ایوارڈ بگ ٹرنک ٹریل، غیر معمولی کامیابیڈ کا ایوارڈینیل پیلیٹ آرٹس ایوارڈ عمرانہ محمود، مارک ویسٹ ڈائیورسٹی، مساوات اور شمولیت ایوارڈ سنجیو کمار، ہیلپنگ ہینڈ ایوارڈ کیون پولٹن کو دیا گیا جب کہ The Masked Hero Award ہیرو ایوارڈ ڈاکٹر عامر ریحی ،The Masked Angel Award ایوارڈلیزا ووڈیسنز. سال کا رضاکار مصطفیٰ حسین، ایجوکیٹر آف دی ہیر کا ایوارڈ ولیٹ سمپسن کو دیا گیا، جنگ سے گفتگو کرتے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے دو ایوارڈز ملنے پر مسرت کا اظہار کیا، جنگ کو واٹس ایپ پیغام کے ذریعے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر طاہر محمود نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں خدمات پر کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے مشتاقِ کوئز اور ان کی ٹیم کا یہ سلسلہ خوش آئند ہے، ایگزیکٹو کونسلر جاوید حسین نے بھی ان ایوارڈز کو خوش آئند قرار دیا۔