برسلز: دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس آئی اے پی جے کی جانب سے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر ’’اظہار تشکر‘‘ کے عنوان سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی میزبانی شاہد چوہان اور خرم شہزاد نے کی، مہمانان خصوصی میں سید قمر رضا، ساجد تارڑ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی شامل تھے۔
مقررین نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اس جنگ میں پاکستان کو شاندار فتح نصیب ہوئی، ان تمام حالات میں پاکستانی میڈیا کا بڑا اہم کردار رہا۔