کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں خاص کر کراچی میں حکومت کی پالیسی سے پیدا ہونے والے احساس محرومی اور مسائل کے حل کے لئے پار لیمنٹ کی منظوری سے کراچی کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جائے، کراچی معاشی حب ہے جس کے مسائل کو حل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ کالعدم جماعتوں کی بحالی کا معاملہ بہت زیادہ حساس ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔