• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کو عالمی سیفٹی معیار کی بین الاقوامی ایئر لائنز میں شامل کر دیا، سی ای او

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو عالمی سیفٹی معیار کی بین الاقوامی ایئر لائنز میں شامل کر دیا گیا ہے اور پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن واچ ڈاگ سے پرفیکٹ سیفٹی ریٹنگ کا بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔یورپی ایوی ایشن کی سیفٹی اسیسمنٹ آف فارن ایئر کرافٹ(سافا)نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )کے حفاظتی معیارات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے نے حفاظتی خطرات کے انڈیکس کو صفر تک کم کر دیا، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)نے یورپی ایوی ایشن واچ ڈاگ کے حفاظتی اہداف حاصل کرلیا ہے۔

تازہ ترین