• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’اٹرنلز‘ میں ہم جنس جوڑا دکھانے پر خلیجی ممالک میں نمائش پر پابندی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)مارول کی تازہ ترین ریلیز’اٹرنلز‘ میں ہم جنس جوڑا دکھائے جانے پرخلیجی ممالک میں فلم پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ہولی وڈ کی یہ نئی سائنس فکشن تخلیق سعودی عرب، قطراورکویت میں 11 نومبر کو ریلیزکی جانی تھی لیکن اب سینما انتظامیہ کو نمائش سے روک دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک نےمطالبہ کیا تھا کہ ہم جنس پرست جوڑے کے قابل اعتراض مناظرنکال کر فلم ریلیز کی جائے مگرڈزنی کی جانب سے انکارکردیاگیا۔فلم ‘اٹرنلز’ دوسری دنیا سے زمین پراترنے والے سپرہیروز کی کہانی ہے، جو زمین پر بسنے والے شیطانوں سے جنگ کرکے انسانیت محفوظ بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔فلم میں ہم جنس پرست جوڑے کا کردارامریکی سیاہ فام اداکاربرین ٹائری ہینری اور مصری نژاد عرب اداکار ہازسلیمان نے کیاہے۔خلیجی ممالک ممالک ماضی میں بھی ہم جنس پرست جوڑوں کو دکھائی جانے والی فلموں پر پابندی عائد کرچکے ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں سینماویب سائٹس پر تاحال فلم کے پوسٹرز موجود ہیں اوراس کی جلد ریلیزکاعندیہ دیاجارہا ہے تاہم دیگرخلیجی ممالک میں اس کی ریلیز پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔اٹرنلز کے مرکزی کرداروں میں انجلینا جولی ، سلمیٰ ہائیک ، کٹ ہارنگٹن ، رچرڈ میڈن شامل اور پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار کمیل ننجیانی شامل ہیں۔کمیل ننجیانی وہ پہلے پاکستانی اورجنوبی ایشیائی اداکار ہیں جس نے ہالی وڈ کی کسی فلم میں سپر ہیرو کاکردار اداکیا۔جیک کربی کے 1976میں لکھے گئے مزاحیہ ناول ‘ دی اٹرنلز’ سے ماخوذ اس فلم کی ڈائریکٹرچینی نژاد کلوئی ژاؤ ہیں جنہوں نے رواں سال 93ویں آسکرایوارڈ کی تقریب میں فلم نومیڈ لینڈ کیلئے بہترین ہدایتکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون ہونے کااعزاز حاصل کیا تھا۔ نومیڈ لینڈ نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کا میلہ لوٹتے ہوئے 6 ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

تازہ ترین