نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 4 نومولود جاں بحق اور کئی معصوم جھلس کر زخمی ہوگئے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 4لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کے کملا نہرو اسپتال کی تیسری منزل میں بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آتشزدگی سے 4بچے بری طرح جھلس کر ہلاک اور 5 سے زائد معصوم بچے زخمی ہوگئے۔