• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجر میں اسکول میں آتشزدگی سے 25 بچے جاں بحق

کراچی (نیوزڈیسک )افریقی ملک نائیجر کے شہر مراڈی میں پرائمری اسکول میں آگ سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے 25بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے مرنے والوں میں 5سے 6سال کی عمر کے طالب علم شامل ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آگ لکڑی کے بنے ہوئے کلاس روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کئی کلاس رومز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تازہ ترین