اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہےکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے کہا ہےکہ چینی کی پیداوار جلد ازجلد شروع کی جائے تا کہ چینی کی طلب ورسد میں توازن آئے، حکومت چینی کی صنعت کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے کردار ادا کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان شوگر ملز ایسویسی ایشن کے وفد سے کیا وفد نے ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کی قیادت میں ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام ، وزیر توانائی حماد اظہر ، وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الہی ، پنجاب ، سندھ اور کے پی زون کے پی ایس ایم اے کے چیئرمین اور دیگر اعلی ٰحکام شریک ہوئے۔