کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ میں سزائے موت کے وقت دعا کرنے کے کیس کی سماعت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سپریم کورٹ میں ٹیکساس کیس کی سماعت ہورہی ہے، یہ کیس سزائے موت پر عمل درآمد کے وقت دعا کرنے سے متعلق ہے۔ یہ کیس جان ہینری ریمیریز سے متعلق ہے جنہیں 2004 میں چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تاہم، ریمیریز کے وکلا نے ٹیکساس حکام پر کیس کیا تھا کہ انہوں نے ان کے موکل کو سزائے موت سے قبل بلند آواز میں دعا کرنے اور انہیں چھونے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ نے سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا تھا۔