اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک میں پراپرٹی سے متعلق کیس میں 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو ملزم آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک جبکہ وفاق کی طرف سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت پیش ہوئے۔