• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ایم پی اے جام اویس کو لاک اپ میں رکھا گیا ہے، وی آئی پی پروٹوکول دینے کا تاثر غلط ہے، کراچی پولیس چیف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے، پولیس نے اس کیس میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار رکن سندھ اسمبلی کو وی آئی پی پروٹوکول دئیے جانے کا تاثر غلط ہے،جام اویس کو تھانے کے لاک اپ میں عام ملزم کی طرح رکھا گیا ہے۔منگل کو صدر ٹریفک سیکشن کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یعقوب منہاس نے کہا کہ ناظم جوکھیو قتل کا مقدمہ اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ہی درج کیا گیا۔ ملزم جا م اویس کو تھانے کے لاک اپ میں رکھا گیا ہے اورتفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے،کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ناظم قتل کیس میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں عبدالرزاق ، جمال واحد اور معراج شامل ہیں۔

تازہ ترین