لندن(جنگ نیوز )برطانیہ نے انسداد کورونا ویکسین سائنوویک اور سائنو فارم لگوانے والے پاکستان سمیت غیرملکی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین لگوانے والے مسافروں کو بھی ملک میں بغیر قرنطینہ مکمل کیے داخلے کی اجازت ہوگی جس کا اطلاق 22 نومبر سے ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل برطانیہ میں صرف فائزر، جانسن، موڈرنا اور ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والے غیرملکیوں کو ہی داخلے کی اجازت تھی۔