راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روزامتحان نہم (سالانہ) کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ ، راولپنڈی ڈاکٹر غلام دستگیر کے مطابق 121424اُمیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 117081اُمیدواران شامل امتحان ہوئے ان میں سے 116472اُمیدواران کامیاب ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 99.05% رہا۔139اُمیدواران مذکورہ امتحان میں کامیاب نہ ہوسکے جبکہ 4204اُمیدواران غیر حاضر رہے۔ مذکورہ امتحان میں 57266طالبات اور 59815 طلباء شامل امتحان ہوئے۔ چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر نے طلباء و طالبات کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے شامل امتحان ہونیوالے پرائیویٹ اُمیدواران کو نتائج اُن کے داخلہ فارمز پردیے گئے موبائل نمبرز پر بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔