• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 3 کروڑ کی ڈکیتی، راولپنڈی کے بینک میں بھی 34 لاکھ کا ڈاکہ، سیکورٹی گارڈ قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں ،18 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،مویشیوں ،نقدی اور دیگر اشیاء جبکہ وفاقی دارالحکومت میں تین گاڑیوں ، دو موٹر سائیکلوں، زیورات، نقدی، موبائل فونز سے محروم ہو گئے۔ تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں تین کروڑروپے لوٹ لیے گئے،تھانہ آئی نائن میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے ریاست علی نے بتایا کہ منگل کو چار مسلح افراد بنک کی کیش ڈیلیوری وین نمبر کے ڈبلیو 2971 میں موجود سپروائزر ابرار اور سکیورٹی گارڈ آفتاب کو پسٹل کے بٹ مار کر تین کروڑ روپے چھین کر کار نمبرایف ایس این 3043 میں فرار ہو گئے۔منگل کورات گئے تک پولیس نے لوٹی گئی رقم بارے میڈیا کاآگاہ نہیں کیا۔ تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں بینک ڈکیتی کے دوران سیکورٹی گارڈکو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،ڈاکوکیش کاؤنٹرسے 34لاکھ روپے سے زیادہ رقم لے کرفرارہو گیا، ذرائع کے مطابق بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب نمک منڈی میں واقع الائیڈبنک میں ایک ڈاکوجس نے اپنے چہرے پرماسک پہن رکھاتھا اچانک کیش کاؤنٹرپرپہنچا او رعملے پراسلحہ تان کررقم حوالے کرنے کوکہا،کاؤنٹرپرموجود ملازم نے رقم اس کے حوالے کی اس دوران ملزم نے بینک کی سیکورٹی پرمامورگارڈ انصرعباس کوفائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیااس کی گردن میں گولی لگی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعدازاں دم توڑگیا،ملزم نے ایک اورگارڈکومکارسیدکیا اور رقم لے کر موقع سے فرارہوگیا،اطلاع ملنے پرایس پی سی آئی اے ملک طارق محبوب ،ڈی ایس پی سٹی سرکل چودھری اثرعلی ،ایس ایچ اوتھانہ گنج منڈی موقع پرپہنچ گئے ۔بعدازاں سی پی اوراولپنڈی اطہراسماعیل نے جائے وقوعہ کادورہ کیا،ایس ایس پی آپریشنز اورایس پی راول بھی ان کے ہمراہ تھے ،سی پی اونے کہاکہ شہریوں کے جان ومال پرحملہ کرنے والے جرائم پیشہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں الف شاہ قبرستان کے قریب دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر کاشف محمود سے موبائل اور 8ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بنارس کالونی میں تین مسلح لڑکوں نے اسد مشتاق کو روک کر مارنا شروع کر دیا اور اس کی جیب سے 5 ہزار روپے اور موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈی ایچ اے فیزون میں چارمسلح ملزمان عاصم خلیل کے گھرمیں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پرسونا مالیتی35 لاکھ روپے، دولاکھ 8ہزار روپے، شناختی کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس اور پسٹل 9ایم ایم مع لائسنس چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ لوسرشرفومیں دوموٹرسائیکل سوار عمران بشیر کی دکان سے گن پوائنٹ پر 15ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ مسروٹ رنیال میں دوموٹرسائیکل سوار وں نے تصور محمود کو زبردستی روک کرپسٹل کی نوک پر اس سے19ہزارسات سوروپے چھین لئے اور مزاحمت کرنے پر پسٹل سے فائر کر اسے زخمی کردیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ اڈاپیرودھائی میں تین نامعلوم ملزمان آفتاب احمد کے ہاتھ سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ای بلاک میں دوموٹرسائیکل سوار حرا ناز سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں رابی سنٹرکے باہر صداقت علی کی گاڑی میں سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ چونگی میں توصیف عالم خان کے کمرے میں سے 2موبائل اور20ہزارروپے چوری کرلئے گئے،کمرشل مارکیٹ میں محمدجنید کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ٹرانسفارمرچوک میں نامعلوم چورخرم امین ہاشمی کے گھر کے تالے توڑ کر ایک لیپ ٹاپ ، 3 لاکھ روپے، بچوں کی چارطلائی انگوٹھیاں وزنی 2 تولے ، دو عدد ہارڈڈسکس اور کاغذات چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں نامعلوم چور محمدریاض کے دفتر کے تالے توڑ کردفتر سے 3 لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ غوثیہ چوک میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار محمدحسنین عباسی سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سروس روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوارشمروز خان کاموبائل چھین کر فرارہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ کھنہ روڈپر نامعلوم چور محمدتنویر کی دکان کی دیوار توڑ کر 40تولہ طلائی زیورات مالیتی 40لاکھ روپے اورنقدی2لاکھ 50ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدرروڈپر سحر ندیم سے ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوارموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ویسٹریج بازارمیں ملک کامران خان کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑپردونامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد ایاز سے موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں سید فرحت زیدی رینج روڈ سے ایک ٹیکسی پر سوار ہوئی جو اسے غلط راستے پر لیجا رہا تھا جب مدعیہ نے شور کیا تو اس کے دو اور ساتھی آگئے جو اسے کوہسار کالونی لے جاکراس کاپرس چھین کرگاڑی میں اتارکرفرارہوگئے پرسمیں 20ہزار روپے ،موبائیل اور شناختی کارڈ تھا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑپر محمد اقبال کے کمرے سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نصیرآبادمیں رحمن علی کاموبائل چوری ہوگیا،پیرودھائی موڑپر دوموٹرسائیکل سوار علی عبداللہ سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ آراے بازارکے علاقہ مال روڈ پرایک موٹرسائیکل سوار محمد وقاص جمیل سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ریس کورس کے علاقہ بکرامنڈی میں نامعلوم چور عبد النوید کے گھر کے تالے توڑکر طلائی زیورات مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اور نقدی 45ہزار روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں میں نامعلوم چور سکندر حیات کے گھرکے تالے توڑکرایل سی ڈی ،لیپ ٹاپ ،قیمتی کپڑے ، 5 تولے وزنی طلائی زیور ، موبائل اور گیس سلنڈر چوری کرکے لے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں دوموٹرسائیکل سوار محمد عمر بشیر سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ نیومورگاہ روڈپر فاروق اسلم کے پلاٹ سےکنوئیر مشین بیڈ کے 5 حصے اور 5 عدد مشین مالیتی 5 لاکھ روپے چوری ہوگئیں ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹیکسلابازارمیں عظمی بی بی کاپرس چوری ہوگیا جس میں 2600 روپے، سونا اورشناختی کارڈتھا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں لیاقت محمود کے زیرتعمیرمکان سے بجلی کا سامان مالیتی ایک لاکھ دوہزارروپے چوری ہوگیا،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ اتواربازارمیں محمد وقاص انوار کی جیب سے موبائل چوری ہوگیا۔ دریں اثناء تھانہ رمنا پولیس کو شاہد رشید نے بتایا کہ چار نامعلوم مسلح ملزمان جی الیون فورمیں میرے گھر داخل ہو ئے اورگن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فونز اور زیورات کل مالیتی 65لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ عمران خان نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے رات کے وقت میرے گھر کے تالے توڑ کر زیورات 40تولے مالیتی 45لاکھ روپے چوری کر لیے، شہزاد نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ ناصر اور فاطمہ نے میرےگھر سے 12تولے زیورات کل مالیتی 15لاکھ روپے چوری کر لئے،عبد الحمید خان نے کھنہ پولی سکو بتایا کہ رفیع اللہ نے پراپرٹی کے کاغذات، نقدی پچاس ہزار اور درہم ایک لاکھ 70ہزار کل مالیتی 80لاکھ روپے چوری کر لئے۔ زوار حسین نے سیکرٹریٹ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور گھریلو سامان کل مالیتی 4لاکھ روپے چوری کر لیا۔
تازہ ترین