• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی پہلی کھیپ پشاور پہنچ گئی، 114 ڈیلرز 90روپے فی کلو فراہم کرینگے

پشاور (نمائندہ جنگ )صوبائی دارالحکومت پشاور میں سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پہنچ گئی جو کہ 114 ڈیلروں / دکانداروں کے ذریعے عوام کو 90 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کہ70 ٹن سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پشاور پہنچ گئی جو کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ خوراک کے تعاون سے پشاور بھر میں 114 ڈیلروں / دکانداروں کے ذریعے عوام کو 90 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ70 ٹن سرکاری چینی کی عوام تک رسائی کے عمل کو سختی سے نگرانی کریں، سرکاری چینی کی عوام تک رسائی کے عمل کی سختی سے نگرانی کریں تاکہ عوام کو ریلیف دیتے ہوئے 90 روپے فی کلو فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری ڈیلروں کی لسٹ ڈپٹی کمشنر پشاور کے فیس بک پییج پر لوڈ کر دی گئی ہے اور عوام اپنے علاقے میں سرکاری چینی ڈیلرز / دکانداروں کے بارے میں وہاں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اگر لسٹ میں دئیے گئے ڈیلرز / دکاندروں میں کوئی بھی 90 روپے کلو سے زائد پر فروخت کرے تو اسکی اطلاع فوری طور پر فون نمبر9211338 یا 9225395 پر دیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق سرکاری چینی کو عوام تک رسائی کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور مصنوعی بحران اورگران فروشی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
تازہ ترین