پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل کی تیاری آج سے شروع کرے گی۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 6 تا 9 بجے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اُنہیں جو کھلاڑی چاہئے تھے وہ ملے، اسی وجہ سے وہ نڈر ہوکر فیصلے کررہے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔