• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کا نکاح، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنے نکاح کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

جیسے ہی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ پی سی بی کے سینٹر جنرل مینجر عصر ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ٹوئٹر صارفین نے ملالہ یوسف زئی کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دنیا بھر سے مشہور شخصیات، سیاست دان اور ملالہ کے چاہنے والے اُن کے لیے ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

ملالہ اور اُن کے شوہر کو ملنے والے پیغامات پر ایک نظر ڈالیں:

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

تازہ ترین