• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی تدارک کے اقدامات کی تفصیلات طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

عدالت نے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ سے استفسار کیا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیںاور ڈینگی پر قابو کیوں نہیں پایا جا رہا۔

درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسپتال ڈینگی مریضوں سے بھر گئے ہیں، حکومت ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین