سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ اُنہیں پاکستان سے ان گِنت محبت ملی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عالیہ نامی صارف نے شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور پاکستانیوں سے سوال کیا کہ ’آخر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین یا اس سے زائد کیوں نہیں ہے؟‘
صارف کے ٹوئٹ پر جہاں دیگر صارفین نے ردّعمل دیا تو وہیں خود شنیرا بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
شنیرا نے صارف کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پاکستانیوں کی جانب سے اتنی محبت ملی ہے جو کہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’جہاں پاکستانیوں کی شُکرگزار ہوں تو وہیں میں تمام ٹوئٹر دوستوں کا کئی سالوں سے محبت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘
شنیرا نے مزید کہا کہ ’میں چاہے دُنیا کے کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں، میں خود کو اکیلا محسوس نہیں کرتی کیونکہ میری ٹوئٹر فیملی میرے ساتھ ہوتی ہے جوکہ حیرت انگیز ہے۔‘
واضح رہے کہ شنیرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُن کے فالوورز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہے۔
شنیرا نے اب تک اپنے اکاؤنٹ سے چار ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے ہیں جبکہ اُنہوں نے سال 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔