عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سانحۂ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کی طلبی کے حوالے سے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی ذمے داری صوبائی حکومت کی تھی، یہ لوگ کس طرح سے دہشت گردوں کی عام معافی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
زاہد خان نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کب ملے گا؟ ڈی آئی خان جیل پر حملہ ہوا تھا، اس کا بھی کوئی تدارک نہیں کیا گیا۔