• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس 11 نومبر کو ہوگا، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس 11 نومبر کو ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں چین، روس، امریکا اور پاکستان کے نمائندگانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کا افتتاح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال پر ٹرائیکا پلس میکنزم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین