• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کل پاکستان آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی - فوٹو: فائل
افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی - فوٹو: فائل

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی وزراء کے وفد کے ہمراہ کل دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ امیر خان متقی کل پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان قائم مقام وزیر خارجہ کے ہمراہ وزارتی وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امیر خان متقی کا دورہ شاہ محمود قریشی کے 21 اکتوبر کے دورہ کابل کے بعد ہورہا ہے۔


عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ اس دورے میں ملاقاتوں کے دوران پاک افغان تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ، سرحد پار نقل و حرکت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان دوروں کا مقصد زمینی ہوائی، عوامی اور علاقائی روابط کا فروغ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو اسلام آباد میں شیڈول ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔

تازہ ترین