• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم سے سیاست میں نہ آنے کا حلف لیا جائے، قادر پٹیل کا مطالبہ


پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے سیاست میں نہ آنے کا حلف لینے کا مطالبہ کردیا۔

عبدالقادر پٹیل، جو اپنی شعلہ بیانی کے باعث مشہور ہیں، نے قومی اسمبلی میں ٹیم پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا۔

پی پی ایم این اے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹ میں پاکستان کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ بابر اعظم ورلڈکپ جیت کر آئیں تو اُن سے حلف لیا جائے کہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ دراصل کرکٹ ورلڈکپ میں کامیابی کے تناظر میں ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں۔

تازہ ترین