• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس کنسرٹ میں بھگدڑ، 8 افراد ہلاک، پاکستانی بھی شامل


امریکا کی ریاست ٹیکساس میں میوزیکل کنسرٹ میں بھگدڑ سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں ایک پاکستانی نژاد شہری دانش بیگ بھی شامل ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق ہیوسٹن میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے کنسرٹ میں بھگدڑ کے دوران 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مرنے والوں میں 27 سالہ پاکستانی نژاد امریکی دانش بیگ بھی شامل ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ بھگدڑ میں اپنی منگیتر کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

 ریاست ٹیکساس میں آخری رسومات کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا، 27 سالہ دانش بیگ بچپن میں اہلخانہ کے ساتھ کراچی سے ٹیکساس منتقل ہوئے تھے، کنسرٹ میں مچنے والی بھگدڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین