• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا مہنگائی رپورٹ کا ہفتہ وار کے بجائے ماہانہ بنیاد پر اجرا کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے معاملے میں اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا اور کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ماہانہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے سے شماریات ڈویژن مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری نہیں کرے گا۔

ادارہ شماریات ماہ نومبر سے ملک میں مہنگائی سے متعلق رپورٹ ماہانہ بنیادپر جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ بریفنگ میں سری لنکا میں مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار شامل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین