بھارتی خاتون ریسلر نے اپنی موت کی خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا اور بتایا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپوٹ کیا تھا کہ قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا پر ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئیں۔
یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس حادثے میں خاتون ریسلر کا 18 سالہ بھائی بھی ہلاک ہوگیا جبکہ ان کی والدہ زخمی ہیں۔
بعد ازاں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کیا اور بتایا کہ وہ زندہ ہیں اور ان سے متعلق جاری خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔