لاہور کے علاقے ریس کورس سے مبینہ طور پر اغوا ہوئے ڈاکٹر کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرثاقب محمود کو اغوا نہیں کیا گیا، خود ہی کراچی گئے تھے۔
ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے کہا کہ تفتیشی ٹیم ڈاکٹرثاقب محمود سے رابطے میں ہے، انہوں نے کراچی جانے کی اطلاع اہل خانہ کو نہیں دی تھی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ڈاکٹر ثاقب کی والدہ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ثاقب سے بات ہوئی ہے وہ جلد واپس گھر پہنچ جائیں گے۔