تیمرگرہ( نمائندہ جنگ )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ دینی مراکز اسلام کے قلعے ہیں ، علماء کرام فروعی اختلا فات کو ختم کریں،پاکستان میں سودی نظام رائج ہے پاکستان میں ضرور اسلامی انقلاب آئیگا اور ملک میں زکوٰۃ ،صلوٰۃ اور نہی عنی المنکر کا نظام قائم کیا جا ئیگا اورملک کا وزیر اعظم امامت اور جمعہ کا خطبہ دیں گے ،جماعت اسلامی اور جمیعت طلباء عربیہ دینی مدارس کے علماء کرام اور طلباء کومسلک کی بنیاد پر تقسیم کے خلاف ہے اور تمام امت کو متحد کرنا چاہتے ہیں ملک کی پالیساں آئی ایم ایف چلا رہا ہے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا ،انھوں نے سینٹ میں سود کے خلاف اور جمعہ کی چھٹی کی بحالی کے لئے بل پیش کیا جس کی ن لیگ اور پی ٹی ائی نے مخالفت کرکے سودی نظام کی حمایت کی سیکولر جماعتیں سودی نظام کی حما یت میں متحد ہیں اس لئے غلامان مصطفیٰ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔