کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق تمام والدین کواطلاع دی جاتی ہے کہ پولیو اور خسرہ روبیلا جیسی موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین مہم 15 نومبر 2021 سے شروع ہونے جا رہی ہے جو کہ 27 نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔ لہذاآپ اپنی پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے اور 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ،روبیلا ویکسین لگوا کر انہیں ان بیماریوں سے محفوظ رکھیں اس سلسلے میں ہماری صحت محافظ ٹیم آپ کے گھر کے نزدیک عارضی ویکسین مرکز، اسکول، سرکاری صحت مرکزمیں موجود رہے گی۔ آپ سے بھرپور تعاون کی گذارش ہے۔ کیونکہ آپ کے چند قدم مستقبل کے معماروں پر ان بیماریوں کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کردیں گے۔