• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کو تو ہرا دیں گے: علی خان ترین

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی خان ترین نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان باآسانی نیوزی لینڈ کو ہرا دے گا۔

گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

انگلینڈ کی عبرتناک شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات جاری کیے تو وہیں سیاسی شخصیات بھی پیچھے نہ رہیں۔

اس ضمن میں علی خان ترین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’انگلینڈ کی شکست پر بہت دُکھ ہوا۔‘

علی خان ترین نے کہا کہ ’میں پاکستان کے لیے خوش ہوں کیونکہ فائنل میں ہم نیوزی لینڈ کو شکست دے دیں گے۔‘

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے یقینی جیت چھین کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ کو اختتامی لمحات میں جب 24 گیندوں پر 57 رنز درکار تھے تو جمی نیشم اور ڈیرل مچل کے فلک بوس چھکوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے یہ میچ 6 گیندوں قبل ہی جیت لیا۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابلِ شکست پاکستان اور ہاٹ فیوریٹ آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا جس کی فاتح اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرافی کی جنگ کرے گی۔ 

تازہ ترین