اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے عملے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے متعلق تیار کردہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا عملہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کو سپورٹ کررہا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی سفارت خانے کے عملے میں موجود اراکین کے ہاتھ میں بلّا اور گیند دیکھی جاسکتی ہے جبکہ کچھ کے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔