قومی کرکٹر شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عُمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تیز ترین ففٹی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کا حال ہی میں عائشہ عُمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جوکہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا تھا۔
اس فوٹو شوٹ کی وجہ سے شعیب ملک کو بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب شعیب ملک کا ایک اور نیا فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ہے۔
شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اور ہانیہ عامر کے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔
اس نئے فوٹو شوٹ کے بعد شعیب ملک اور ہانیہ عامر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کا یہ انداز غیر مناسب ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔