کلکٹریٹ آف کسٹمز کراچی نے کارروائی کر کے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
اسلام آباد سے ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق امریکا سے آئے ہوئے ایک پارسل سے 370 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ دوسرے پارسل میں 1.5 کلوگرام چرس چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی۔
ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق پارسلز کی جانچ پڑتال اسسٹنٹ کلکٹر ایئر کارگو کنٹرول یونٹ کی نگرانی میں کی گئی۔
ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق منشیات کو متعلقہ قوانین کے تحت ضبط کرلیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔