• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آج سرپرائز دیں گے، بھائی شاہین شاہ آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بھائی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آج سرپرائز دیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل کے پاک آسٹریلیا میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس فرق ثابت ہوسکتی ہے۔

 پہلے اسپیل میں شاہین آفریدی نے وکٹیں حاصل کرلیں تو پاکستان ٹیم کے لیے آسٹریلیا کو قابو کرنا آسان ہوجائے گا۔

سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے شاہین شاہ آفریدی کا پہلا اسپیل جھیل لیا تو بلے بازوں کی لمبی قطار بڑا اسکور کرنے میں مدد دے گی۔

شاہین شاہ آفریدی کے بھائی کہتے ہیں شاہین شاہ آج سرپرائز دیں گے۔

تازہ ترین