پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 میں اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت پانچ میچز کی اننگز میں مجموعی طور پر 264 رنز اسکور کیے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابر اعظم نے پانچ میچز میں سے چار میں نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔
بابر اعظم نے بھارت کے خلاف 68 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ورلڈکپ کا اچھا آغاز کیا، اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم کوئی اچھی بیٹنگ نہ کرسکے اور انہوں نے صرف نو رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے تیسرے میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کی بدولت 50 رنز بنائے جبکہ نمیبیا کے خلاف 70 اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 میں نہ صرف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا بلکہ زبردست فیلڈنگ کرتے ہوئے چار کیچز پکڑنے کے بعد اپنی ٹیم کو ناقابل شکست بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔