وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے براہمداغ بگٹی اور حربیار مری سمیت تمام ناراض بلوچوں کو منانے جانے کا اعلان کیا ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے خصوصی گفتگو کی۔ تفصیلی انٹرویو ہفتے کی شب 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ مسلح بلوچ اگر ہتھیار ڈال دیں تو ریاست ان کومعاف کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ براہمداغ بگٹی اورحربیار مری سمیت تمام ناراض بلوچوں کو منانےخود جاؤں گا۔
عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے سب کچھ بھلا کر گلے لگانے کو تیار ہیں۔