پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے القاعدہ سے رابطہ کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب القاعدہ سے رابطہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت پر حملہ نہ کیا جائے۔
صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب پر حملہ نہ کرنے کی بات وکی لیکس میں آئی تھی۔
صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے تو جواب دینے سے گریز کیا لیکن اس دوران بلاول بھٹو زرداری کا انداز بہت معنی خیز تھا۔